بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

حمزہ ٹاؤن واقعے کے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ، عابد شیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پنجاب کے محکمہ بلڈنگ میں غلط نقشے کیسے پاس کئے جاتے ہیں؟ غلط نقشے پاس کرنے والوں پر ہاتھ ڈالنا پڑے گا، حمزہ ٹاؤن واقعے کے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے جنرل اسپتال میں گزشتہ روزحمزہ ٹاؤن میں بجلی کا تار گرنے سے زخمی ہونے والے شخص کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ افسوسناک واقعے کی انکوائری مکمل کر کے حادثے کے ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

اس موقع پر انہوں نے حادثے میں جاں بحق دونوں افراد کے ورثاء کیلئے دس دس لاکھ روپے فی کس معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: بجلی کا تار گرنے سے خاتون سمیت 2شہری جاں بحق

 

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ بجلی کا سارا نظام زیر زمین کرنا تو ممکن نہیں مگر کوشش ہے کہ انسولیٹر کنکٹرز لگا کر ایسے حادثات سے بچا جا سکے تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ ٹاؤن پلاننگ بھی بہتر کی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے حمزہ ٹاؤن میں بارش کے پانی میں بجلی کا تار ٹوٹنے کی وجہ سے ایک خاتون سمیت موٹر سائیکل سوار ایک شخص کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں