مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ کراچی سے واپس آکر مجھے فزیو تھراپی کروانا پڑتی ہے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی میں کوئی ایسی سڑک بتادیں جہاں جمپ نہ ہو، وہاں پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں، ہم نے ان پر کوئی سیاسی کیسز نہیں بنائے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان میں اچھی چیز ہے کونسی جو پسند کروں، اٹک قلعے کی جیل میں ایک ماہ کاٹ لیں تو جو کہیں میں دوں گا، مرغ کھانا، موج سے رہنا بھی کوئی جیل ہے؟
عابد شیر علی نے کہا کہ بیٹیوں والا ہوں عدت کیس پر کچھ نہیں کہوں گا، کسی نے عدت میں نکاح کیا یا نہیں اللہ جانے۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب بہت ایکٹو ہیں کرکٹ کھیل کر دیکھ لیں۔
عابد شیر علی نے کہا کہ میرا پانی تیرا پانی والی سیاست اب نہیں رہی، نہریں نہ بنانے سے قوم کا نقصان ہوتا ہے، ہم ہر سال سیلاب سے تین طرح کا نقصان اٹھاتے ہیں۔


