لاہور / فیصل آباد : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان رشوت خور ہیں جو سیلفی بنانے کے بھی پیسے لیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ کے بعد لیگی وزراء کی توپوں کا رخ کپتان کی جانب ہوگیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی عمران خان پر خوب گرجتے اور برستے رہے۔
ریلویز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کا پارٹی ڈانس عوام نے مسترد کردیا ۔ بیس کروڑ کی آبادی میں چند ہزار افراد کو اکٹھا کر کےعمران خان نے کون سا تیر چلا لیا۔ انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے حالات میں عمران خان کیا کرتے پھر رہے ہیں؟
دوسری جانب فیصل آباد کے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھی عمران خان پر بجلی کے بم گرا دئیے۔
مزید پڑھیں : عمران خان کا سونامی پشاور کے بعد راولپنڈی میں دفن ہوگیا، عابد شیرعلی