فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کا تعلق ہری پور کے غیر سیاسی خاندان سے ہے۔
عابد شیر علی کی اہلیہ صائمہ طارق جنجوعہ الیکشن کمیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاء ہیں۔
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ فاطمہ 2021 میں انتقال کرگئی تھیں، وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
سینیٹر عابد شیر کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں والد چوہدری شیر علی سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan
شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد دی جارہی ہے۔



