ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

جو وعدے نوازشریف نے کئےآج قوم اس سے فائدہ اٹھارہی ہے،عابد شیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ جو وعدے نوازشریف نے کئےآج قوم اس سےفائدہ اٹھارہی ہے ، نوازشریف کا وعدہ تھا پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کی واپڈا ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نےٹرانسمیشن لائنز پرایک پیسہ خرچ نہیں کیا، ساڑھے 7ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بدھ کوپورٹ قاسم پاورپلانٹ کاافتتاح کرینگے، نوازشریف کا وعدہ تھا پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ کرینگے ، جو وعدے نوازشریف نے کئےآج قوم اس سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔


مزید پڑھیں : ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی


وزیرمملکت نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں ایک میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں ہوئی، ہمارے پرانے پاور پلانٹس میں زیادہ مسائل ہیں، ماضی میں کسی حکومت نے توجہ نہیں دیا، وزیراعظم نےتیل پر چلنےوالے پاور پلانٹس2019تک ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سستے پاور پلانٹ لگا کر عوام کو سہولت دی جائےگی، بجلی کی چوری پر ڈھائی فیصدقابو پالیا ہے ، ہم کہیں پرزیادتی نہیں کررہے ، بجلی چوری جہاں ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 3 گھنٹے سے بڑھنے نہیں دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں