اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

فیصلہ آنے کے بعد پاناما پیپرز کی ہوا ختم ہو جائیگی اور ہم گلی گلی میں چھکے لگائیں گے،عابد شیر علی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز پر ملکی کی فضا کو خراب کرنیکی کوشش کی گئی، ہم پاناما فیصلے کے بعد گلی گلی میں چھکے لگائیں گے۔

وزیرمملکت عابدشیرعلی نے نندی پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا دھاندلی اور پاناما پیپرز پر ملکی کی فضا کو خراب کرنیکی کوشش کی گئی ، ہم نے اپنی تین نسلوں کا حساب دے دیا ہے، اب پی ٹی آئی اور اس کےحامیوں کوحساب دینا ہوگا، ہم نے سپریم کورٹ میں کامیاب جنگ لڑی۔

عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ عمران خان اشتہاری ہیں جلد پکڑےجائیں گے، پولیس کے پاس عمران خان کے وارنٹ موجود ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ فیصلہ آنے کے بعد پاناما پیپرز کی ہوا ختم ہو جائیگی،ہم پانامافیصلے بعد گلی گلی میں چھکے لگائیں گے، سڑک چھاپ لوگ کروڑوں کے مالک کیسے بن گئے، کینیڈا والی سرکار کو بھی پکڑا جائے گا۔

عابد شیر علی نے الزام لگایا کہ جہانگیرترین کو کے پی کے میں ٹھیکے ملتےہیں۔

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مارچ2018میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائےگی ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے انفارمیشن پر آپریشن کرینگے، دوتین ماہ میں نندی پور پاور پلانٹ کو گیس پرمنتقل کردیا جائے گا، ستمبر اکتوبر میں 4 ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔

پاکستان سپر لیگ سے متعلق عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل لاہورمیں ہی ہوگا، کرکٹ کی پاکستان میں بحالی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں