وزیراعظم کی پیشی، عابد شیرعلی جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے سجدہ ریز panama
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی پیشی، عابد شیرعلی جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے سجدہ ریز

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کی پاناما جےآئی ٹی کے سامنے پیش کے وقت تو جوڈیشل اکیڈمی کے باہرعابد شیرعلی نے نمازظہر ادا کی اور اپنے قائد کی سرخروئی کے لیے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی کے باہر مسلم لیہگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیرعابد شیرعلی نے عبادت گاہ سجالی جہاں لیگی کارکنان نے وفاقی وزیر کی امامت میں نماز ظہر ادا کی اور اپنے قائد نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے سرخرو ہونے کی دعا کی۔

وزیراعظم نوازشریف کی پاناما جےآئی ٹی کےسامنے پہلی پیشی کے موقع پرعابد شیرعلی لیگیوں کے امام بن گئے اور جوڈیشل اکیڈمی کے باہر لیگی کارکنان کے ہمراہ نماز ادا کی اور اہنے قائد کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگی۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو   

اس موقع پرجارح مزاج لیگی رہنما عابد شیر علی نے گڑگڑاکردعائیں مانگی اور نمازظہرکی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مزاج کے برخلاف نہ کسی پرگرجے نہ برسے اور اپنی مختصر سی گفتگو میں بس اتنا سا کہا کہ ہم سب نوازشریف کےعاشق ہیں اور اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں