منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

سارے چورہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں‘ عابد شیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ میرا تہیہ ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کوگالیاں دیں انہیں جوتے ماروں گا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملک عابد شیرعلی نے کہا کہ آصف زرداری نے بلوچستان میں ن لیگی ممبران کو خریدا۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی گندی سیاست پھرشروع کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کے لوگوں کے پیسوں سے سیاست کررہے ہیں، ان کی کوشش ہے ن لیگ کو کسی طرح سے سیاست سے دورکیا جائے۔

- Advertisement -

وزیرمملکت برائے توانائی نے کہا کہ جلسے جلوس کرنا ہرسیاسی جماعت کا حق ہے، سیالوی صاحب کے مطالبات ہیں توانہیں خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ بےضمیرسیاست دانوں کی سیاست کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارے چور ہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، سزا دینا عدالتوں کا کام ہے، سیاست دانوں کا نہیں ہے۔

وزیرمملکت برائے توانائی نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے کےانجن چوری کرکے بیچے نیب میں ان کے خلاف بھی ریفرنس چلنا چاہیے۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹرکو یلوکیب کی طرح استعمال کررہے ہیں، ہیلی کاپٹرکبھی نتھیاگلی چلا جاتا ہے کبھی کہیں چلا جاتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں