جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

نوازشریف کو پاکستان کا خیر خواہ ہونے کی سزا دی گئی ،عابد شیر علی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف کی غیبی قوت محب وطن پاکستانی عوام ہیں نوازشریف کو پاکستان کا خیر خواہ ہونے کی سزا دی گئی ، نوازشریف جب جب آئے پاکستان نے ترقی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 95فیصد علاقوں میں ڈسٹری بیوشن نظام ٹھیک ہوگا، یہ ہماری سب سےبڑی کامیابی ہوگی، ہم سے پریشانی اس لئے ہےکہ نوازشریف نے بجلی کا مسئلہ حل کردیا۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں جتنی ترقی اس دور میں ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی ، صارفین کو اب لو والٹیج کی شکایت اب نہیں ہوں گی، نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیاہے۔

وزیرمملکت برائے پانی و بجلی نے کہا کہ ماضی میں 6،6لاکھ روپے میں ٹرانسفارمرز لئے گئے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان نوازشریف سے خوف زدہ تھے ، 2018 انتخابات میں عمران خان روتے رہ جائیں گے پاکستان ترقی کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان تھرڈامپائر کی بات کرتے تھے جاویدہاشمی نے جمہوریت کیخلاف سازش بےنقاب کی، عمران خان بڑی باتیں کرتے ہیں چوونی کی چوری کا بھی ثبوت دے دیں۔

عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی غیبی قوت محب وطن پاکستانی عوام ہیں، نوازشریف اوران کی حکومت کیخلاف ایک ذہن بنایا گیا تھا۔

وزیرمملکت برائے پانی و بجلی نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان کا خیر خواہ ہونے کی سزا دی گئی ، نوازشریف جب جب آئے پاکستان نے ترقی کی ، مشرف دورمیں جتنی دہشتگردی تھی لوگ گھروں سے نہیں نکلتے تھے، جمہوری حکومت نے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں