ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

عمران خان دہشتگرد اور ٹیکس چوروں کا وحید مراد ہے، عابد شیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : وزیرمملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد اور ٹیکس چوروں کا وحید مراد ہے۔ اس کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے فیصل آباد میں آرٹ گیلری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے بننے والے تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز پر صرف وہ چور اعتراض کر رہے ہیں، جن کا اپنا کالا دھن ملک سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے انویسٹرز اس کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں جنہیں وہ بچانے باہر آئے گا۔ عمران کو اگر اعتراضات ہیں تو وہ بنی گالہ میں اپنی اے ٹی ایم مشینوں سے ہی فیصلہ لے لیا کرے۔

عابد شیرعلی نے عمران خان کو چوہا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ رات والی خوراک کی مقدار کم کریں اور اداکارہ میرا کی طرح رونا بند کرے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی بچہ ہے وہ ہمیں کیسے اخلاقیات کا درس دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بلاول بھٹو میچور ہو جائے گا تو پھر اس کی باتوں کا جواب دوں گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں