site
stats
پاکستان

عمران خان کو بتائیں گے ہاتھ کیسے اٹھاتے ہیں، عابد شیر علی

اسلام آباد: وزیرمملکت عابدشیرعلی نے تحریک انصاف کے ارکین اسمبلی کوکھلم کھلا دھمکیاں دہتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان شیر کے پنچرے میں آئے تو بتائیں گے ہاتھ کیسے اٹھایا جاتا ہے، ترجمان تحریک انصاف نے لیگی رہنما کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ’’پی ٹی آئی ارکان شیروں کےپنجےمیں آئےتوبچ نہیں سکیں گے اور ہم عمران خان کوبتائیں گے ہاتھ کیسے اٹھاتے ہیں‘‘۔

انہوں نے تحریک انصاف اراکین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری ہاتھا پائی جماعت اسلامی والی نہیں ہوگی بلکہ جب لیگی شیر کھڑا ہوگا تو پی ٹی آئی کے اراکین بھاگنے پر مجبور ہوجائیں گے‘‘۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے عابد شیر علی کو بد زبان قرار دیتے ہوئے اُن کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مظالبہ کیا اور ن لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ جیسے بدزبان لوگوں کو کوڑے مار کر اسمبلی سے فارغ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top