جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ایبٹ آباد، نجی اسکول میں ایڈمن افسر نے احتجاجی طلباء پر فائرنگ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : نجی اسکول میں کم نمبر آنے پر احتجاج کرنے والے طالب علم پر ایڈمن افسرنے طلبہ پرکلاشنکوف تان لی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں واقع نجی اسکول کے طلبہ نے امتحانات میں نمبرز کم آنے پرانتظامیہ کا گھیراؤ کیا اور احتجاج کیا جس پر کالج کے ایڈمن افسر نے طیش میں آکر احتجاجی طلبہ پر کلاشنکوف تان لی اور فائر کرنے کی دھمکی دی۔

طلبہ کے احتجاج جاری رکھنے پر ایڈمن افسر نے ہوائی فائرنگ کردی جس کے باعث طلباء میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی طلباء گر کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

- Advertisement -

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ناخوشگوار واقعے میں طلباء کو معمولی زخم آئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔

نجی اسکول کے ایڈمن افسرکی کلاشنکوف تانے اور فائرنگ کرتے ہوئے فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں کالج کے ایڈمن افسر کو کلاشنکوف لہراتے اور طلباء پر تانے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صوبائی انتظامیہ نے ناخوشگوار کا واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محمکہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کرانے کا عندیہ دیا ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں