جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

ابرار احمد نے ٹی 20 کا نمبر ون بولر بننے پر نظریں جمالیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے ٹی 20 کا نمبر ون بولر بننے پر نظریں جمالیں۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ابرار احمد نے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کی ہے۔

بیٹنگ رینکنگ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان 715 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں سے ساتویں نمبر پر آگئے، صائم ایوب نے 8 درجے نمایاں چھلانگ لگا کر 27 ویں جبکہ کپتان سلمان علی آغا 589 پوائنٹس کے ساتھ 12 درجے بہتری کے ساتھ 29 ویں نمبر پر ہیں۔

سابق کپتان بابر اعظم تین درجے تنزلی کے ساتھ 34 ویں، محمد رضوان چھ درجے تنزلی کے بعد 479 پوائنٹس کے ساتھ 67 ویں اور فخر زمان پانچ درجے تنزلی کے ساتھ 74 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

نوجوان فاسٹ بولر حسن نواز بھی 6 درجے تنزلی سے 90 ویں نمبر پر آگئے۔

بھارت کے ابھیشیک شرما نمبر ایک ٹی 20 بلے باز کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، اس کے بعد انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سابق بھارتی بلے باز تلک ورما چوتھے نمبر پر آ گئے، ان کی جگہ انگلینڈ کے جوس بٹلر نے لے لی۔

یہ پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ، صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے  اسپنر ابرار احمد نے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کی ہے وہ 748 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے اور بھارت کے ورون چکرورتی ٹاپ پر ہیں۔ افغانستان کے راشد خان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

اسپنر محمد نواز کی رینکنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، وہ 672 پوائنٹس کے ساتھ آٹھ درجے ترقی کر کے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی پانچ درجے تنزلی کے ساتھ 19 ویں، سلمان مرزا چار درجے تنزلی کے ساتھ 22 ویں اور سفیان مقیم پانچ درجے تنزلی کے ساتھ 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر آگئے ہیں اور انہوں نے زمبابوے کے سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اب دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں