پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم بولر سیریز سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کہ ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

لیگ اسپنر ابرار احمد کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے وہ گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز میں غیرحاضری کے بعد باہر ہو گئے ہیں۔

پی سی بی کا میڈیکل پینل اس وقت ابرار احمد کی فٹنس کا جائزہ لے رہا ہے اور وہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کے لیے وطن واپس آئیں گے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ابرار احمد کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے مستقبل کی مصروفیات کے لیے لیگ اسپنر کی ری ہیب کے عمل پر زور دیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ: شاہین آفریدی (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ خان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، محمد نواز، ابرار احمد (واپس )، اسامہ میر، حارث رؤف، زمان خان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں