منگل, جون 16, 2026
اشتہار

ابرار احمد ون ڈے کی کیریئر بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد سات درجے ترقی کے بعد کیریئر بیسٹ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، ابرار نے آسٹریلیا کے خلاف دونوں میچ میں دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

سلمان علی آغا 5 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر جب کہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 2 درجہ تنزلی کے بعد 15 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

یہ پڑھیں: شاداب کی اننگز رائیگاں، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

آسٹریلیا کے کیمرون گرین 5 درجہ بہتری کے بعد 63 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے اور آسٹریلیا کے میتھیو رینشا 102 نمبر سے لمبی چھلانگ لگا کر 78 ویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔

آئی سی سی ون ڈے بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار رہی، پاکستان کے ابرار احمد 7 درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر جب کہ  شاہین آفریدی 4 درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر براجمان ہو گئے۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 4 درجہ تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر جب کہ آسٹریلیا کے نیتھن ایلس 24 ویں نمبر سے چھلانگ لگا کر 44 ویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

آل راؤنڈر کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں