جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

ابرار احمد کو آئی پی ایل سے منسلک ٹیم نے سائن کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ٹاپ اسپنر ابرار احمد کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے منسلک ٹیم نے سائن کرلیا۔

پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کو ’دی ہنڈریڈ‘ کے ڈرافٹ میں سن رائزرز لیڈز نے خریدا ہے اور ان خدشات کو دور کردیا کہ آئی پی ایل سے وابستہ فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیں گی۔

گزشتہ ماہ بی بی سی اسپورٹس نے رپورٹ کیا تھا کہ آئی پی ایل سے منسلک چار فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں پر غور نہیں کریں گی۔

27 سالہ ابرار کو لیڈز نے ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں خریدا، یہ فرنچائز مکمل طور پر سن رائزرز حیدرآباد کے مالکان کے زیر کنٹرول ہے اور اس کا مرکز ہیڈنگلے ہے۔

یہ پڑھیں: دی ہنڈریڈ کا پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق اہم اعلان

دوسری جانب 21 سالہ غیرمعروف کھلاڑی جیمز کولز نے کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 3 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ کی سب سے بڑی قیمت حاصل کی۔

سسیکس سے تعلق رکھنے والے اسپن بولنگ آل راؤنڈر کو لارڈز میں قائم لندن اسپرٹ نے سائن کیا ہے۔

لیگ اسپنر عادل رشید 2 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ میں سدرن بریو میں شامل ہوئے جبکہ جو روٹ 2 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ کے عوض ویلش فائر میں چلے گئے۔

آئی پی ایل سے منسلک ٹیموں کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کی رپورٹوں کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تمام آٹھ فرنچائزز کو خط لکھ کر امتیازی سلوک کے خلاف ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی تھی۔

بعد ازاں ای سی بی اور آٹھوں ٹیموں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ "کھلاڑیوں کو شہریت کی بنیاد پر (کھیل سے) باہر نہیں کیا جانا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں