قومی کرکٹر ابرار احمد کے ولیمے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کے ولیمے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت قومی کرکٹرز شان مسعود، شاہین آفریدی، فہیم اشرف ودیگر نے شرکت کی۔
محسن نقوی ابرار احمد سے گرم جوشی سے ملے شادی کی مبارکباد پیش کی۔
ابرار احمد نے ولیمے کے موقع پر سیاہ رنگ کا زیب تن کیا۔
قومی کرکٹرز کی ولیمے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں اور کرکٹ شائقین انہیں زندگی کی نئی اننگز کی شروعات پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ابرار احمد کی شادی آمنہ رحیم سے والدین کی رضامندی سے ہوئی ہے، رخصتی کی تقریب بھی کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ ابرار احمد جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور جلد ہی قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ میں 12 سے 16 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


