منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

روہنگیا مسلمانوں کی امداد،ابرارالحق کا بی ایم ڈبلیو نیلام کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف گلوکار ابرارالحق نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان انہوں نے اے آر وائی زندگی کے مارننگ شو سلام زندگی میں میزبان فیصل قریشی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

ابرار الحق جو ایک ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں بھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اپنی گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے روہنگیا مسلمانوں کے دکھ اور تکلیف کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے بی ایم ڈبلیو ماڈل 2005 کو 60 لاکھ روپوں میں خریدا تھا جو انہیں بے حد عزیز بھی ہے لیکن اپنے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دیکھ دل خون کے آنسو روتا ہے اس لیے مظلوم اور بے آسرا روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے اپنی محبوب ترین گاڑی کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے ان کی دکھ اور تکلیف کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 60 لاکھ روپے میں خریدی گئی گاڑی کا آغاز 20 لاکھ کی ابتدائی بولی سے کیا جائے گا جو بڑھتے بڑھتے گاڑی کی اصل قیمت سے بھی بڑھ جائے گی جس کے لیے لوگ اور ان کے مداح سے زیادہ سے زیادہ بڑھ کر حصہ لیں گے۔

اپنے مداحوں سے پُرامید ابرارالحق کا کہنا ہے کہ گاڑی کی اصل قیمت سے زیادہ رقم نیلامی کے ذریعے حاصل ہو جائے گی اور گاڑی کے خریدار کو وہ اپنے ہمراہ بنگلہ دیش لے کر جائیں گے جہاں کیمپوں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کی وہ اپنے ہاتھوں سے اعانت کرسکیں گے۔

#salamzindagi #aryzindagi #zindagiseymilo #madeinPakistan #abarulhaq #saleemjaved #kashif @aadiadeal @mfaizansk

A post shared by Faysal Qureshi (@faysalquraishi) on

اے آر وائی زندگی کے مارننگ پروگرام سلام زندگی کے میزبان فیصل قریشی کے سوال پر ابرار الحق کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ہمارا ارادہ بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپ میں جانے کا ہے جہاں روہنگیا مسلمان اپنا سب کچھ لُٹا کر کسمپرسی کی حالت میں بے یار و مدد گار موجود ہیں۔

#abrarulhaq and #saleemjaved while enjoying #salamzindagi with @faysalquraishi on #aryzindagi

A post shared by ARY Zindagi (@aryzindagi) on

انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ بنگلہ دیش جانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو میں اور میری ٹیم دوبارہ بنگلہ دیش جائے گی تاہم ابھی برما جانے کی منصوبہ بندی نہیں کی ہے اگر ضرورت پڑی تو وہاں بھی جائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں