تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

”کرن جوہر نے میرے گانے کو برباد کر دیا“

پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمساز کرن جوہر نے میرے گانے ”نچ پنجابن نچ“ کو چوری کر کے برباد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں ابرار الحق نے کرن جوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا گانا کاپی ہی کرنا تھا تو اس پر تھوڑی محنت کر لیتے، پورا گانا برباد کر دیا۔

ابرار الحق نے کہا کہ ان سے میوزک بالکل بھی اچھا نہیں ہوا، افسوس ہے کہ یہ گانا اتنے بڑے بڑے فلمی ستاروں پر فلمایا گیا مگر پکچرائز بھی بہت برا کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ابرار الحق کی دھمکی کام کر گئی، کرن جوہر نے گھٹنے ٹیک دیے

گلوکار نے کہا کہ اس گانے کی پروموشن کے دوران سلمان خان سے اس گانے پر ڈانس کروالیا، کم از کم ان سے ہی ایک پنجابی اسٹیپ کروا لیتے۔

خیال رہے کہ ”نچ پنجابن نچ“ بغیر اجازت بھارتی فلم ”جگ جگ جیو“ میں استعمال کرنے کے خلاف ابرار الحق نے کرن جوہر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے۔

ٹوئٹر پر ویڈیو بیان میں ابرار الحق کا کہنا تھا کہ میں بالی وڈ پروڈیوسر کرن جوہر اور ٹی سیریز کے خلاف عدالت جاؤں گا، میں نے آپ کو گانے کے حقوق دیے ہی نہیں۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ اب عدالت میں ملاقات ہوگی۔ ابرار الحق نے ٹوئٹ میں ”اسٹاپ اسٹیلنگ اوور سونگز“ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -