تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

یو اے ای: چند گھنٹوں کے لئے رینٹ پر گاڑی خریدنے کے حوالے سے ضوابط کی مکمل تفصیلات جاری کردی گئیں

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک رش کو کم کرنے اور شہریوں کو اسمارٹ طریقہ ٹریفک قوانین سے آشنا کرانے کی غرض سے بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

حکام نے ابوظبی میں گھنٹوں کے حساب سے گاڑی رینٹ پر دینے کے حوالے سے قواعدوضوابط مختص کرلئے، شروع کی جانے والا یہ اسمارٹ سروس صارفین کو ایک ایپلی کیشن کے زریعے قریب ترین سستا رینٹل کار کی شناخت کرنے اور پھر استعمال کے مطابق گاڑی چلانے اور ادائیگی کے قابل بناتی ہے۔

حکام کے مطابق گھنٹوں کے حساب سے گاڑی زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے فی دن کرائے پر لی جاسکتی ہیں، کوئی بھی اقتصادی ترقی کے محکمے اور آئی سی ٹی سے اجازت حاصل کئے بغیر گاڑیاں گھنٹوں کے حساب سے کرائے پر نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمریٹس کے بعد ایک اور ایئرلائن کا ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

اس مقصد کے لئے صرف لائسنس یافتہ گاڑیاں ہی مختص کئے گئے ہیں جو مخصوص علاقوں میں کرائے پر دی جاسکتی ہیں،اس کے لئے چند لازمی شرائط یہ ہیں۔

رجسٹرڈ ڈرائیونگ لائسنس ہو۔

متعلق آپریٹنگ انٹیٹی کے تصدیق شدہ اسمارٹ اپیلی کیشن پر رجسٹرڈ ہو۔

ابوظبی کے متعلقہ ٹریفک قوانین اور قانون سازی سے موافق ہو۔

ان سب سمیت گاڑیوں کو لازمی طور پر وہ شخص چلائے جو رجسٹرڈ استعمال کنندہ ہو۔

انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ کے سینٹر آئی سی سی کے ایگزیکٹو ریگولیشن اس حوالے سے آپریٹنگ اداروں اور صارفین کی ذمے داریوں کا احاطہ کرتے ہیں،خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزائیں بھی دی جائیں گی۔

یہ زائرین سیاحوں اور تاجروں کے لئے امارات میں نقل وحمل کے ساتھ جانے کا ایک موقع بھی ہے، نئی اسکیم نقل وحمل کے اختیارات کو متنوع بناتی ہے اور مناسب نرخوں پر ٹرانسپورٹ کے متبادل ذرائع فراہم کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -