تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ابوظبی میں سنیما دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مقرر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تیس فیصد گنجائش کے ساتھ سنیما دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے فروری میں سنیما بند کرنے کی منظوری دی تھی۔

حکام کے مطابق کسی ایک ہی خاندان کے ممبران کے علاوہ کوئی ملحقہ نشستیں مختص نہیں کی جائیں گی۔

سنیما کی تمام سیٹوں کو شو کے اوقات کے درمیان صاف کرنا ضروری ہوگا اور صفائی ستھرائی کے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے اسکریننگ کے درمیان کم از کم 20 منٹ کا فاصلہ طے کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں کام کے اوقات کے بعد پورے سنیما کو ڈس انفیکشن کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دبئی کے حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کافی شاپس میں بچوں کی بوتلوں میں مشروبات دینے پر پابندی عائد کی ہے۔

امارات میں اس سال کے آغاز سے کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس کی بڑی وجہ تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد ورفت ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد چار لاکھ پانچ ہزار277 ہوگئی ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید دو لاکھ 42 ہزار 742 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -