تازہ ترین

یو اے ای پولیس نے ویڈیو شیئر کرکے ڈرائیور کو خبردار کردیا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں پولیس نے خطرناک حادثے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈرائیورز کو خبردار کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی پولیس کا کہنا ہے گاڑی چلاتے وقت کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان پر ایک ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

امارتی پولیس نے ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور چلتی گاڑی سے سڑک پر کچرا پھینک رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ابوظبی ودیگر سڑک استعمال کرنے والوں کو بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا جو کوڑا کرکٹ پھینکتے ہیں۔

ابو ظبی سٹی میونسپلٹی نے عوامی جگہوں پر کچرے کو ٹھکانے لگانے والے افراد پر پر ایک ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے اور چھ بلیک پوائنٹس بھی دیے گئے۔

Comments

- Advertisement -