تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ابوظہبی: سیاحت کی مد میں وصول کی جانے والی فیسوں میں کمی کا اعلان

ابوظہبی کی ایگزیکیٹو کونسل نے سیاحوں کے لیے ہوٹل کی میونسپلٹی فیس 4 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی ہے، تاکہ سیاحوں کو زیادہ تفریحی اور سیاحتی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی ایگزیکیٹو کونسل کی ایگزیکیٹو کمیٹی نے ابوظہبی آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے سیاحت کی مد میں وصول کی جانے والی فیس میں کمی کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایگزیکیٹو کمیٹی نے سیاحت کی فیس 6 فیصد سے کم کر کے 3.5 فیصد کی ہے جبکہ میونسپلٹی کی فیس 4 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظہبی کی ایگزیکیٹو کمیٹی نے سیاحت کی فیس میں کمی کرنے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل کے کمروں کا کرایہ 15 درہم سے کم کرکے 10 درہم کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیاحت کی مد میں لی جانے والی فیسوں میں کمی ابوظہبی کے ترقیاتی پروگراموں میں تیزی کے لیے کی گئی ہے۔ جس کا آغاز ریاست کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا تھا۔

ابوظہبی کے حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاحت کی غرض سے وصول کی جانے والی فیسوں میں کی گئی تخفیف ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے ہیں، تاکہ مقامی افراد زیادہ کاروبار کریں اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی اور سیاحتی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -