تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ابوظبی: کورونا گرین پاس سے متعلق اہم خبر

ابوظبی : اماراتی دارالحکومت میں داخلے کےلیے کرونا وائرس گرین پاس دینے والے الہوسن ایپ عارضی طور پر بند کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں داخلے کے لیے ضروری کرونا گرین پاس کا استعمال ہورہا تھا جو الہوسن ایپ کے ذریعے ممکن تھا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث ایپ کا استعمال روک دیا گیا ہے کیوں کہ کچھ صارفین کو ایپ استعمال کرنے میں مسائل ہورہے تھے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ خرابی کی ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے جو نئی سبسکرپشنز کی بہتات کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ابوظبی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک ایپ بحال نہیں ہوتی اس وقت تک ریاست میں داخلے کے خواہش مند افراد کا کرونا رزلٹ میسج کے ذریعے دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رہائشی یا دوسرے علاقوں سے آنے والے وہ افراد جو عوامی مقامات میں داخل ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ الہوسن پر گرین اسٹیٹس ہو۔

Comments

- Advertisement -