دبئی (10 مارچ 2026): ابوظہبی کے صنعتی کمپلیکس پر ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ابوظہبی میڈیا آفس سے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈرون حملے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس کمپلیکس میں ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کی سہولیات موجود ہیں جو یومیہ 922000 بیرل تیل کو ریفائن کر سکتی ہیں اور امارات کے ڈاون اسٹریم آپریشنز کیلیے مرکزی مرکز کے طور پر کام کرتی ہیں جس میں اہم کیمیکل، کھاد اور گیس کی مصنوعات بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


