تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ابوظبی رہائش کیلئے سب سے بہترین شہر قرار

عالمی وبا کے چیلنج سے نمٹنے، معاشی اور معاشرتی ترقی کے باعث اماراتی دارالحکومت ابوظبی رہائش کےلیے سب سے بہترین شہر بن گیا۔

اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ابوظبی کو معاشرتی و معاشی ترقی اور صحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی و دیگر کی بدولت مسلسل دوسری مرتبہ رہائش کےلیے سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

دی اکنامک انٹلیجنس یونٹ (دی ای آئی یو) کی جاری کردہ گلوبل ایبلٹی انڈیکس کے مطابق 2021 کے معیار زندگی کی درجہ بندی میں اماراتی دارالحکومت ابوظبی 7 درجہ بہتر ہوکر اوپر آگیا۔

انڈیکس 30 عوامل کے مطابق دنیا کے 140 سب سے زیادہ قابل شہروں کا سروے کرتا ہے۔

یہ انڈکس استحکام، صحت کی دیکھ بھال، ثقافت اور ماحول ، تعلیم کا معیار اور بنیادی ڈھانچے کے مطابق ہر شہر میں رہائش کے عیش و آرام اور رہائش کی سطح پر دنیا میں رہنے کیلئے بہترین شہروں کا معیار طے کرتا ہے اور ان تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ابوظبی نے عرب دنیا میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی درجہ بندی کے تحت وبائی امراض کے عالمی چیلنجوں کے باوجود دبئی نے مشرق وسطی میں رہنے کے لئے دوسرے بہترین شہر کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

Comments

- Advertisement -