بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ابوظہبی میں اب بغیر ڈرائیور کے ٹیکسیاں چلیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی خودکار ٹیکسی کمپنی لومو کی جانب سے مرسیڈیز بینز اور مومینٹا کے تعاون سے ابوظہبی کے لیے نئی پریمیئم روبوٹیکسی فلیٹ کے آغاز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مومینٹا مصنوعی ذہانت پر مبنی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر معروف کمپنی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ روبوٹیکسی سروس مومینٹا کے‘L4’خودکار ڈرائیونگ سسٹم اور مرسیڈیز بینز کی نئی ایس کلاس پر مبنی ہے جو بڑے پیمانے پر تیار کی جانے والی لگژری گاڑی پر تشکیل دیا گیا پہلا قابل توسیع روبوٹیکسی ماڈل ہے۔

کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس فلیٹ کی تجارتی سروس اگلے سال ابوظہبی میں شروع ہوگی جس کے بعد اسے دیگر عالمی مارکیٹوں تک بھی توسیع دی جائے گی۔

لومو، مرسیڈیز اور مومینٹا کے اس اشتراک کو خودکار نقل و حرکت کے شعبے میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے جہاں تینوں ادارے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹرانسپورٹ کے مستقبل کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر برائے اسٹریٹجک ریسرچ اور جدید ٹیکنالوجی امور فیصل عبدالعزیز محمد البنّائی کا کہنا ہے کہ یہ شراکت مرسیڈیز، مومینٹا اور لومو کے انجینئرنگ معیار اور خودکار ذہانت کی عکاسی کرتی ہے۔

یو اے ای جانے والے غیرملکی خبردار، نیا قانون نافذ

مرسیڈیز بینز اے جی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جورگ برزر کے مطابق تینوں کمپنیوں کی شراکت سے تیار کی جانے والی یہ سروس محفوظ، آرام دہ اور اعلی معیار کے امتزاج کے ساتھ مستقبل کی ٹرانسپورٹ کا نیا معیار متعین کرے گی۔

مومینٹا کے سی ای او سوڈونگ ساؤ کے مطابق یہ تعاون مرسیڈیز کی انجینئرنگ مہارت، مومینٹا کی AI ٹیکنالوجی اور لومو کی مقامی آپریشنل صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں