تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

یو اے ای اسکولز، والدین کیلیے نئے ضوابط

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا کے دوران اسکولز کھولنے کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے گئے۔

گلف نیوز کے مطابق نئے ضابطے کے تحت اسکولز میں داخلے کے لیے والدین کو کورونا منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی اور ٹیسٹ رپورٹ زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پرانی ہی قابل قبول ہوگی۔

ابوظہبی ایجوکیشن ریگولیٹر نے طلبہ کے نام ایک گائیڈ بک تیار کی ہے جس میں 30 اگست سے کھلنے والے اسکولز میں تدریسی عمل کے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور ضوابط بتائے گئے ہیں۔

کورونا وبا کے دوران کھلنے والے اسکولز میں جہاں بچوں اور اساتذہ کے لیے رہنما اصول جاری کیے گئے ہیں وہیں والدین کے لیے کچھ ضوابط طے کیے گئے ہیں۔

نئے ضوابط کے تحت صرف انہی والدین کو اسکولز میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کی کورونا رپورٹ منفی ہوگی اور اس رپورٹ کی مدت 72 گھنٹے سے پرانی نہیں ہونی چاہیے۔

والدین میں سے کو ایک بوقت ضرورت ہی اسکول میں داخل ہو سکے گا، اور چھوٹے بچے یعنی ‘کے جی’ اور ‘ون’ کلاس کے طلبہ کو لینے یا چھوڑنے کے لیے والدین کو داخل ہونے دیا جائے گا جس کے لیے کورونا منفی رپورٹ لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -