تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ابوظبی پولیس ڈرائیورز کو بغیرکسی جرم کے کیوں روک رہی ہے ؟

ابوظبی: جب بھی کبھی سڑک پر کوئی پولیس افسر گاڑی روکنے کا اشارہ کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ مشکل میں ہیں ، لیکن ابو ظبی میں اب معاملہ اس کا الٹ ہے ۔ پولیس اب ڈرائیورز کو تحفے دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی پولیس میں ’ہیپی نیس پٹرول‘ کےنام سے قائم ایک ڈیپارٹمنٹ اکتوبر 2016 سے سڑکوں پر ڈرائیورز کے رویے کی جانچ پڑتال کررہا ہے، اور قانون کی پاسداری کرنے والوں کو تحسین کی اسناد پیش کی جارہی ہیں، روزانہ 15 سے 20 ڈرائیوروں کو یہ انعام پیش کیے جاتے ہیں۔

جی ہاں ! ابوظبی پولیس قانون پسند ڈرائیور کو روکتی ہے اور وہ ابھی اسی شش و پنج میں ہوتا ہے کہ اسے کس غلطی پر روکا گیا ہے اور اب اسے کتنے بلیک پوائنٹس یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پولیس اہلکار ڈرائیور کو اس کے مہذب رویے کے بارے میں مطلع کرکے اس کی تعریف کرتا ہے اور تحسین کی سند کے ساتھ ہی واؤچر بھی پیش کرتا ہے۔

پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس شعبے کے سبب ہمارے یقین میں اضافہ ہوا ہے کہ اچھے کاموں کوسراہنے سے ڈرائیورز مزید تندہی سے محفوظ ڈرائیونگ کے رویے کو اپناتے ہیں۔

اسی حوالے سے ایک ولاگر کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے دنیا بھر میں سراہا گیا ۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اس سے پولیس اور مقامی افراد کے درمیان موجود ایک انجانی تناؤ کی فضا کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسکاٹ لینڈ کے رہائشی پالین کلارک نے یہ ویڈیو دیکھی تو انہوں کہا کہ یہ ایک زبردست آئیڈیا ہے ، کاش یہ ہمارے یہاں بھی ہوتا۔ امریکہ اور دیگر ممالک کے شہریوں نے بھی اسی نوعیت کے جذبات کا اظہار کیا ۔

ایسے موقع پر ڈرائیورز کے جذبات دیکھنے والے ہوتے ہیں جب انہوں نے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس نے انہیں کسی جرم میں نہیں بلکہ ان کی قانون پسندی پر انعام دینے کے لیے انہیں روکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کسی بھی مہنگی ترین کمپئین سے زیادہ موثر ہے ۔ انعام یافتہ ڈرائیور ایک طویل عرصے تک اس بات کی تشہیر کرے گا جس سے دوسرے لوگوں میں قانون پسند رویے اپنانے کی خواہش پیدا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -