تازہ ترین

متحدہ عرب امارات: سڑک پر ماسک اور کچرا پھینکنا جرم قرار، بھاری جرمانہ ہوگا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی پولیس نے شہریوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ فیس ماسک، دستانے سڑک یا عوامی مقام پر نہ پھینکیں۔

ابوظبی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے عوامی آگاہی پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سڑک کنارے، فٹ پاتھ یا کسی جگہ پر فیس ماسک یا دستانے پھنکنے والوں پر ایک ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو 6 بلیک پوائنٹس بھی دیے جائیں گے۔ شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ پولیس نے سڑکوں، شاہراہوں کی سخت نگرانی شروع کردیا ہے۔

پولیس نے شہریوں کو بتایا کہ ’فیس ماسک، دستانے کو باقاعدہ تلف نہ کرنے سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، جو وبا کے دوبارہ پھیلنے اور حفظانِ صحت کے لیے  بڑا خطرہ ہے۔

شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ فیس ماسک، دستانے  تھیلے میں ڈال کر انہیں کچرے دان میں پھینکیں اور پھر ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔

Comments

- Advertisement -