متحدہ عرب امارات نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان سمیت دیگر اداکاروں کو گولڈن ویزے سے نواز دیا۔
ابوظبی میں رواں ماہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ایوارڈز آئیفا کا انعقاد کیا گیا تھا اس ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات ابوظبی پہنچی تھیں۔
آئیفا نے ابوظبی کے فلم کمیشن کے ہمراہ بالی ووڈ انڈسٹری کے چند صف اول کے اداکاروں کو گولڈن ویزا دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
متحدہ عرب امارات کا 10 سال کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں سلمان خان، جینیلیا دیش مکھ، رتیش دیش مکھ، بھوشن کمار، انیس بزمی، دیویا کمار، آندرے ٹمنز شامل ہیں۔
Bollywood actor #SalmanKhan receives #UAE golden visa https://t.co/a9i68GNwJ6
— Gulf News (@gulf_news) June 28, 2022
واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکار جنید خان، فخرِ عالم، ہمایوں سعید، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر کی معروف شخصیات کو گولڈن ویزا سے نوازا جاچکا ہے جن میں کرسٹیانو رونالڈو، سنجے دت، شاہ رخ خان سمیت دیگر شامل ہیں۔