ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

ابوظہبی میں پابندیاں مزید سخت، نئے ضوابط جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ابوظہبی میں نئی پابندیاں اور ضوابط لاگو کر دیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا انسداد کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے ہر قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کر دی جب کہ تجارتی مراکز میں حاضری کے تناسب میں بھی کمی لائی گئی ہے۔

کمیٹی نے تمام سینما گھر بند کرنے کے احکامات کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہر قسم کے اجتماعات کی ممانعت ہوگی۔

شادی بیاہ کی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 10 افراد شریک ہو سکیں گے جب کہ تدفین تعزیتی اجلاس میں 20 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

تجارتی مراکز میں مجموعی افراد قوت کی بجائے گنجائش کے حساب سے 40 فیصد لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ جمِ، سوئمنگ پولز اور نجی ساحلی علاقوں میں گنجائش کے حساب سے صرف 50 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں