تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

یو اے ای؛ ٹریفک چالان سے متعلق بڑی سہولت فراہم کردی گئی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں ٹریفک جرمانے اقساط میں جمع کرانے کی سہولت متعارف کروا دی گئی۔

گلف نیوز کے مطابق یہ سہولت ابوظہبی ٹریفک پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیوز اپنے ٹریفک جرمانے سود سے پاک اقساط پر جمع کروا سکتے ہیں۔

اس نئے اقدام سے صرف وہی افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے پاس منتخب بینکوں میں سے کسی ایک بینک کا کریڈٹ کارڈ موجود ہو۔

ٹریفک چلان موصول ہونے کی صورت میں اگلے 2 ہفتوں کے دوران متعلقہ بینک سے رابطہ کر کے اقساط کی درخواست دی جا سکتی ہے۔

یہ اقساط مہینوں میں ادا کی جائے گی اور اس پر کوئی سود بھی نہیں لیا جائے گا، ڈرائیورز متعلقہ بینک کے ڈیجیٹل چینلز، ایپس، ویب سائٹ اور ان کی فراہم کردہ سروسز کے مطابق جمع کروا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -