The news is by your side.

Advertisement

ابوظہبی کا آئیسولیشن شرط سے متعلق اہم اقدام

متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی نے 13 ممالک کے شہریوں کو آئیسولیشن سے استثنیٰ دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حکام نے کورونا کے کم خطرات والے ممالک کی فہرست مرتب کی ہے جس کے شہریوں کے لیے ابوظہبی میں لازمی آئیسولیشن کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

کورونا فری ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے جس نے حال ہی میں کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا پر قریباً کافی حدتک قابو پا لیا گیا ہے۔

آئیسولیشن سے استثنیٰ دیے گئے دیگر ممالک میں آئس لینڈ، چین، برونائی، آسٹریلیا، فن لینڈ، آئرلینڈ، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا، ناروے اور جاپان شامل ہیں۔

ان ممالک سے ابوظہبی آنے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت آئیسولیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس فہرست میں ان ممالک کا اضافہ کیا جائے گا جہاں کورونا کے کیسز کم ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں