تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ابوظبی میں سب سے بڑے سولر پارک کا منصوبہ تیار

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں سب سے بڑے سولر پارک کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سولر پینل سے چلنے والا کار پارک کھولا جائے گا، کار پارک میں 7 ہزار 542 سولر پینل بجلی پیدا کریں گے جسے یو اے ای کا سب سے بڑا سولر پارک بتایا جاتا ہے۔

ابوظبی ایئرپورٹس اور مصدر نے یہ منصوبہ مکمل کیا ہے جس سے ہر سال تقریباً 5300 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بچت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر مڈ فیلڈ ٹرمینل کے قلیل مدتی کار پارک میں تھری میگا واٹ سولر فوٹو وولٹک نصب کیا گیا ہے۔

ابوظبی ایئرپورٹ کے سربراہ شریف الہاشمی نے بتایا کہ ’اس سولر کار پارک کی ترقی کے دوران ہمارے پاس مربوط ٹیکنالوجی موجود ہے جو استحکام کے قابل بناتی ہے، ماحول کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور ایک صاف ستھری سبز ماحولیاتی لحاظ سے دوستانہ عمارت بناتی ہے۔‘

مصدر نے اس منصوبے کے لیے ایک مکمل حل فراہم کیا ہے جس میں فنانسنگ، ڈیزائن، خریداری اور تعمیرات شامل ہیں، یہ 25 سال تک آپریشن اور بحالی کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔

مصدر کے سی ای او محمد جمیل الر محی نے کہا کہ ’ہم اپنے مقامی اور بین الاقوامی تجربے سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں تاکہ اپنے شراکت داروں کو اسی طرح کے منصوبوں کے ذریعے صاف توانائی کے اہداف کو آگے بڑھا سکیں۔‘

Comments

- Advertisement -