ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سو سے زائد انسانوں کا قاتل داعش کا جلاد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراق میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے جلادوں کے سربراہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، سفاک جلاد 100 سے زائد انسانوں کا قاتل تھا۔

عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دولت اسلامیہ تنظیم سے منسلک جلادوں کے سربراہ  کے نام سے پہچانے جانے والے قاتل کو گذشتہ روز موت کے گھات اتاردیا گیا ہے، انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کا مرکزی جلاد ابو سیاف 100 لوگوں کا قاتل تھا ، وہ لوگوں کو گردن کے پیچھے سے ذبح کرتا تھا اور اس قتل وغارت گری کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرتا تھا.

ذرائع کے مطابق وہ یہ کام  اس لئے کرتا تھا تاکہ اس کا خوف لوگوں کے دلوں میں بیٹھے اور اس کی وحشت کی حکمرانی قائم ہوسکے، جس میں وہ کامیاب بھی ہوا.

- Advertisement -

عراقی صحافی محمد یاور نے مقامی خبر رساں‌ ادارے کو بتا یا کہ ابو سیاف مضبوط اعصاب کا مالک تھا ، اس کی ہیبت کی وجہ سے ہر ایک اس سے خوف زدہ تھا ، بہرحال اتوار کے روز سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موصل کے قریب اسے مار دیا گیا ہے، سیکیورٹی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والا ابو سیاف ہے ، جس نے 100 سے زائدانسانوں کو ذبح کیا تھا.

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے منظم کارروائی کی اور اس پر حملہ کردیا ، ہماری بروقت کاروائی کی بدولت وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں