تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

ابوظبی نے مسافروں کیلئے نیا ضابطہ کار جاری کردیا

ابوظبی : اماراتی دارالحکومت کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے شہریوں و غیرملکیوں کےلیے نیا سفر ضابطہ کار جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے شہریوں و مقیم غیرملکیوں اور سیاحوں کےلیے اماراتی حکام کی جانب سے بنائے گئے ضابطہ کار میں ترمیم کردی گئی ہے۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ اس طریقہ کار پر اتوار 15 اگست 2021 سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

ترمیم کے مطابق گرین لسٹ شامل ممالک سے آنے والے ویکسین یافتہ مسافروں کو ابوظبی پہنچنے پر بغیر قرنطینہ ہوئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا اور پھر یہی ٹیسٹ چھٹے دن دہرانا ہوگا جب کہ دیگر جگہوں سے آنے والوں کو بھی پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ 7 روز کےلیے قرنطینہ بھی ہوگا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے وہ مسافر جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی انہیں بغیر قرنطینہ لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور پھر یہ ٹیسٹ چھٹے اور نویں دن دہرانا ہوگا لیکن دیگر جگہوں سے آنے والوں کو 10مذکورہ اعمال کی انجام دہی کے ساتھ روز کا قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفری ہدایت نامے میں ترمیم کے بعد ابوظبی میں عوامی مقامات پر صرف ان لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی جنہوں نے مکمل ویکسینیشن کروائی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -