تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

استقبال میں ہاتھ نہ ملایا، ولی عہد بچی کی دل جوئی کے لیے گھر پہنچ گئے

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان استقبال کے لیے کھڑی بچی سے ہاتھ ملنا بھول گئے تو اُس کی دل جوئی کے لیے گھر پہنچ گئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ابو ظبی کا دورہ کیا جہاں اُن کو خوش آمدید کہنے کے لیے بچیاں موجود تھیں۔

متحدہ عرب امارات اور سعودی ولی عہد نے قطار میں کھڑے ہونے والے تقریباً تمام ہی بچوں سے ہاتھ ملایا البتہ اس دوران ایک ایسی بچی تھی  جس سے شیخ محمد بن زید النہیان ہاتھ نہ ملا سکے۔

ولی عہد کے اسٹاف نے شیخ محمد بن زید النہیان کی توجہ اس طرف دلائی تو انہوں نے بچی کی دل جوئی کا فیصلہ کیا اور اگلے ہی روز ملاقات کے لیے اُس کے گھر پہنچ گئے۔

عبداللہ بن زید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہاتھ نہ ملانے اور اگلے روز بچی کی دل جوئی کرنے کی ویڈیو شیئر کی جسے صارفین نے بہت پسند کیا اور ولی عہد کی سادگی کی تعریف بھی کی۔

Comments

- Advertisement -