تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

زیادتی کیس، ’’مرکزی ملزم عابد کا کرمنل ریکارڈ‌ سامنے آگیا‘‘

لاہور: گجرپورہ زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد علی سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گجرپورہ لنک روڈ پر خاتون کو بچوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم عابد علی بطور شوٹر کام کرتا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی 4 سے زائد مختلف کیسز میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق عابد علی ایک اجرتی قاتل ہے جو 25 ہزار روپے کے لیے قتل کرتا تھا، ملزم کے بطور شوٹر کام کرتا رہا اور اس کے اشتہاریوں سے رابطے ہیں۔

پولیس نے عابد علی کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، سمندری، بہاولپور، نوشہرہ ددرکاں، بہاولنگر میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی لیکن ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

مزید پڑھیں: لنک روڈ زیادتی کیس : ملزمان کا گینگ 4 افراد پر مشتمل ہونے کا انکشاف

دوسری جانب پولیس نے زیر حراست وقار کے برادر نسبتی عباس کو چھوڑ دیا، عباس کے دو بھائی سلامت اور بوٹا کو بھی چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ وقار کے برادر نسبتی اور دو بھائیوں کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ وقار کی رہائی کا فیصلہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل گجرپورہ لنک روڈ پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم شفقت کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -