تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

ایک اور میگا کرپشن اسکینڈل کیس نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کی نذر ہو گیا

لاہور : لاہور کی احتساب عدالت نے گجرات پولیس کرپشن اسکینڈل کیس واپس نیب کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور میگا کرپشن سکینڈل کیس نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کی نذر ہو گیا ۔

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق سی ٹی اولاہوررائےاعجازسمیت دیگر پولیس افسران کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سابق ڈی پی اوگجرات رائےضمیراوردیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، احتساب عدالت نمبر نو کے جج قمر الزمان نے نیب آرڈینس 2022 کے تحت ملزمان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں احتساب عدالت نے پولیس افسران کا کیس نیب کو واپس بھجوا دیا اور کہا کہ احتساب عدالت کوکیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت اس فورم پر 500 ملین سے کم رقم کا کیس نہیں سن سکتی، نیب چیرمین کیس کو متعلقہ فورم پر بھجوائے۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں بھی دو دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ۔

نیب ریفرنس کے مطابق چار ڈی پی او رائے اعجاز ،رائے ضمیر،کامران ممتاز اور سہیل ظفر چھٹہ ملزمإن ہیں۔

ملزمان پر وردیوں ، پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور صوابدیدی فنڈز میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں