افغانستان نے رچرڈ پائی بس کو کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
ہائی بس پاکستان، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے کوچ رہ چکے ہیں اور وہ جوناتھن ٹراٹ کی جگہ لیں گے جو ٹی 20ورلڈ کپ تک کوچ تھے۔
وہ مارچ میں سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل افغانستان کا حصہ ہوں گے۔
ان کے معروف کوچنگ سفر میں 2013 سے 2019 تک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ، ڈائریکٹر آف کرکٹ، اور ہائی پرفارمنس کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینا شامل ہے۔
اس عرصے کے دوران، انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کے ڈھانچے کو ڈیزائن اور منظم کیا جس کی وجہ سے 2016 میں آئی سی سی ورلڈ کپ کی فتوحات کی نئی تاریخ رقم ہوئی۔
اس سال ویسٹ انڈیز تمام میگا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا۔
اس سے قبل، پائبس نے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں اور 1999 میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں ٹیم کی رہنمائی کی، جس میں وہ آسٹریلیا سے ہار گئے تھے۔ وہ 2013 میں بنگلہ دیش کرکٹ کے ساتھ ایک سینئر قائدانہ کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔
مقامی طور پر، جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں ان کا کوچنگ کا ایک مضبوط ریکارڈ ہے، جہاں ان کی رہنمائی میں ٹیموں نے نو چیمپئن شپ ٹائٹل حاصل کیے، جو کہ ایک قومی ریکارڈ بھی ہے۔ مزید برآں، انہیں دو مرتبہ جنوبی افریقی کرکٹ کوچ آف دی ایئر نامزد کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



