ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

افغانستان نے سابق بھارتی کرکٹر کی خدمات حاصل کر لیں

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان نے سابق بھارتی کرکٹر کو عبوری اسسٹنٹ کوچ کے طور پر مقرر کر دیا۔

سابق ہندوستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اور ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ آر سریدھر کو افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا عبوری اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔

ACB appoints former Indian cricketer as interim assistant coach ahead of NZ and South Africa series

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ گریٹر نوئیڈا میں 9 ستمبر سے شروع ہونے والا ہے۔ اس کے بعد افغانستان 18، 20 اور 22 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کے لیے شارجہ جائے گا۔

ایک آفیشل بیان میں اے سی بی نے تصدیق کی کہ سریدھر نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ واحد ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے افغان ٹیم میں شامل ہوں گے۔

اے سی بی نے اس عبوری ذمہ داری کے بعد سریدھر کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کی امید ظاہر کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں