ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

صدر اےسی سی کا کرکٹ کو ایشیائی ممالک تک فروغ دینے، ایسوسی ایٹ ممبران کی لیگ کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر اے سی سی محسن نقوی کی زیرصدارت اے سی سی ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کرکٹ کے کھیل کو ایشیا کے دیگر ممالک تک فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ویمنزکرکٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کرانے پر اتفاق بھی اتفاق ہوا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایشیائی ممالک کو کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر طرح سے سپورٹ کریں گے، اجلاس میں دوحہ میں ہونے والے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے انتظامات بھی کا جائزہ لیا گیا۔

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ 14 سے 23 نومبر تک کھیلاجائے گا، انڈر19 پریمیئر ایشیا کپ کی تیاریوں پر غور کیا گیا، مینز ٹی20 ایشیاکپ کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

شرکا نے مینز ٹی 20 ایشیاکپ کے ویورزشپ و شائقین کی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا، ایشین کرکٹ کونسل کے مستقبل کےٹورنامنٹس کا تفصیلی لینے کے ساتھ ساتھ اے سی سی کےتحت آئندہ نئے ٹورنامنٹس کے انعقاد پر غور ہوا۔

اے سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان لیگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا، لیجنڈ آف ایشیا کپ سمیت نئے ٹورنامنٹس کرانے پر غور ہوا، صدر اے سی سی محسن نقوی نے نئے ٹورنامنٹ پر حتمی پلان طلب کرلیا ہے۔

آئی سی سی اجلاس، ایشیا کپ کی ٹرافی سے متعلق کیا بات ہوئی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں