سیہون، مسافر بس اور وین میں تصادم، 7 جاں بحق متعدد زخمی accident
The news is by your side.

Advertisement

سیہون، مسافر بس اور وین میں تصادم، 7 جاں بحق

سیہون : سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد مسافر زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیہون کے نواحی علاقے لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ سامنے سے آتی ہوئی وین سے جا ٹکرائی، خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں.

واقعے کے بعد ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک و زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 مسافر اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث راستے میں ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ تاحال مسافروں کو لایا جا رہا ہے اس لیے زخمیوں کی درست تعداد کا اندازہ نہیں ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح زخمیوں کو طبی امداد مہیا کرنا ہے جس کے لیے پولیس ریسکیو ادارے کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں مشغول ہے.

حادثے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں