The news is by your side.

بلدیہ میں ڈمپرنے ایک ہی خاندان کے چارافراد کو کچل دیا

کراچی: شہرقائد کےعلاقے بلدیہ ٹاون میں بے رحم ڈمپر نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل ڈالا، حادثے کا شکاربننے والوں میں دو کمسن بچیاں بھی شامل ہیں جبکہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیورفرارہوگیا۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون نمبردوکے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا تیزرفتار ڈمپر نے دوموٹرسائکلوں پر سوارافراد کو ٹکر ماری، حادثے کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں چالیس سالہ نظیر، 30 سالہ رضوان،8 سالہ آصفہ اور15 سالہ سکینہ بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والی 2 سالہ دعا اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے حادثے کا شکار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے، واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں