ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

چین میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 16 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے وسطی علاقے میں ایک ہائی وے پر 55 گاڑیاں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جب کہ 66 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز چین کے صوبے ہنان کی ایک مصروف ہائی وے پر پیش آیا جہاں 55 گاڑیاں جن میں ٹرک بھی شامل تھے آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوئے جب کہ 5 گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

حادثے کا اغاز دو گاڑیوں کے تصادم سے ہوا جس میں 7 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد پے در پے گاڑیاں آپس میں ٹکراتی گئیں۔ جس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 تک جا پہنچی جب کہ 66 زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ 180 امدادی کارکنوں نے ریسکیو کے کاموں میں حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کرنے کے ساتھ شاہراہ سے گاڑیوں کے ملبے کو ہٹا کر ہائی کو کو کلیئر کیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار مختلف شہروں میں ڈلیوری پر مامور ٹرک زیادہ بنے۔ چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں