The news is by your side.

Advertisement

جہانیاں میں ٹریفک حادثہ، نوجاں بحق 20 زخمی

ملتان: تیزرفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں نو افراد موت کی نیند سوگئے ہیں جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج ملتان سے قصورجانے والی مسا فر بس جہانیاں کے مقام پرہا ئی ایس وین سے ٹکرا گئی اورتصادم کی زد میں ایک کیری وین بھی آگئی۔

اس خوفناک تصادم میں تین گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں اور نو مسافر موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے بیس سے زائد زخمیوں کو نشتراسپتال ملتان منتقل کیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں