پشاورمیں حادثہ، تین جاں بحق ایک زخمی -
The news is by your side.

Advertisement

پشاورمیں حادثہ، تین جاں بحق ایک زخمی

پشاور: تیزرفتارگاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں تیزرفتارگاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی، دوخواتین سمیت تین افراد موت کی نیند سوگئے اورایک زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق علی الصباح قبائلی علاقے سے پشاورآنے والی گاڑی ٹرک سے اوورٹیکنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث ڈرائیورسے بے قابو ہوگئی اوربجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، تینوں لاشیں ان کے آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ جاں بحق افراد خیبرایجنسی کے رہائشی تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں