The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ، مسافر بس اور کار میں تصادم، 4 مسافر جاں بحق، 10 زخمی

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے لک پاس میں کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

تفصیلات کے مطابق لک پاس کے علاقے غنجہ ڈھوری میں مسافر کوچ سامنے سے آنے والی کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار چاروں افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے جب کہ 10 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.

ریسکیو ادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو نواب غوث بخش اسپتال مستونگ منتقل کیا گیا جہاں 10 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جن میں سے چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن عینی شاہدین کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے جب کہ ڈرائیور فرار ہو چکا ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں