پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیراعلٰی سندھ کی ہدایت، طیارہ حادثے سے متاثر علاقہ مکینوں کو رہائش کی فراہمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پرڈپٹی کمشنرکورنگی نے طیارہ حادثہ کے متاثرین علاقہ مکینوں کو شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں رہائش فراہم کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی ضلع کورنگی کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 2:30بجےکےقریب طیارےگرنےکی خبرملی ، فائربریگیڈاورریسکیوٹیمیں20منٹ میں جائے حادثہ پہنچی، طیارہ گرنےسے2گھرمکمل جل گئے،19کوجزوی نقصان پہنچا تاہم طیارہ حادثے میں کسی رہائشی کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی جبکہ حادثے میں علاقےکی رہائشی3خواتین زخمی تھی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر حادثےسے متاثرین سولہ رہائشیوں کوسہولیات فراہم کردی گئیں، متاثرہ رہائشیوں کو شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل منتقل کردیاگیاہے۔

- Advertisement -

طیارہ حادثےکےایک متاثرہ گھرکے16افرادنجی ہوٹل منتقل کیا گیا جبکہ دیگرمتاثرہ فیملیزاپنےرشتہ داروں کےگھرچلی گئیں۔

گذشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے متاثرہ مکینوں کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ متبادل جگہ نہ ہونے پرمتاثرہ مکینوں کوہوٹلزمیں منتقل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نےڈپٹی کمشنرکورنگی کوہدایت کی کہ متاثرہ مکینوں کوتمام سہولتیں دی جائیں۔

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہی رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، ملبےسےستانوےافراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ حادثےمیں دوافراد معجزانہ طورپرمحفوظ رہے، اب تک انیس افراد کی شناخت ہوسکی ہے،کچھ لاشیں ناقابل شناخت ہیں، جن کے لئےڈی این اےیانادرا کی مدد لی جائے گی۔

طیارہ گرنے سے کئی گھروں کی چھتیں اور گلیوں میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، عینی شاہدین نے بتایا لینڈنگ سے پہلے دھواں اڑاتا طیارہ ہوا میں ڈول رہا تھا، انجن کی آواز بند ہوچکی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں